امام الاکبر سے ملاقات کے دوران سنگاپور کے اسلامی امور کے وزیر (نے کہا): کہ ہمارے ملک میں صحیح اسلامی ثقافت کو پھیلانے میں الازہر کے نصاب کا بہت بڑا کردار ہے
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے سنگاپور کے وزیر اسلامی امور مسٹر میساگوس ذوالکفل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ان کے دورہ قاہرہ کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات کے آغاز میں، امام الاکبر نے مشیخہ الازہر میں سنگاپور کے وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، الازہر اور سنگاپور کے مذہبی اداروں کے درمیان تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔ ( اور کہا کہ) الازہر تعلیم اور دعوت کے تمام پہلوؤں میں اس کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔
آپ نے واضح کیا کہ الازہر مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، خاص طور پر عصری مسائل اور مشاکل جیسے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اماموں کی تربیت کے شعبے کے حوالے سے۔ سنگاپور کے اسلامی امور کے وزیر نے اپنی طرف سے اپنے ملک کے مصر اور الازہر شریف کے ساتھ مضبوط تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ الازہر کے نصاب کا صحیح اسلامی ثقافت کو پھیلانے اور سنگاپور کے معاشرے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسائل سے محفوظ رکھنے میں بہت بڑا کردار ہے۔ یہ سنگا پور میں الازہر کے فارغ التحصیل طلباء اور ان کے ساتھیوں ( کا کارنامہ ہے) جو الازہر میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔