امام اکبر نے یوروگوئے میں مصری سفیر سے ملاقات میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کے لئے ازہر کی خواہش کی تصدیق کی ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے یوراگوئے میں مصر کے نئے سفیر عمرو عباس کا استقبال کیا ہے۔ امام اکبر نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ازہر اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کا خواہش مند ہے جسے کچھ لوگ مغربی معاشروں میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں خوف پھیلانے کے لئے مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پھیلائے گئے انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر ایک کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ازہر یوراگوئے کے مسلمان بچوں کو ازہر یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں میں صحیح فکر سکھانے کے لئے کچھ اسکالرشپ دینے کے لئے تیار ہے۔
اسی سلسلہ میں یوراگوئے میں متعین مصری سفیر نے اسلام کی اعتدال پسند فکر کو پھیلانے میں ازہر کے کردار اور امن، رواداری اور مکالمے کی اقدار کو قائم کرنے میں امام اکبر کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی طرف سے مشیخۃ الازہر کا دورہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے ازہر کے وژن کو جاننے کے فریم ورک میں ہوا ہے۔