امام الاکبر سے ملاقات کے دوران قاہرہ میں عراق کے نئے سفیر نے کہا کہ: عراق کو شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے الازہر کی کوششوں سے استفادہ کرنے کی فوری ضرورت ہے
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے قاہرہ میں نئے عراقی سفیر/ احمد نایف الدلیمی سے ملاقات کی۔ عزت مآب امام الاکبر نے عراقی سفیر کو ان سفارتی مشن کے آغاز کے موقع پر، مبارکباد دی۔ انہوں نے مصر میں ان کے کام میں کامیابی اور کامرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ الازہر شریف ہر قسم کی انتہا پسندی کے مقابلے میں ہمیشہ عراق اور عراقیوں کے حامیوں کی صف میں سب سے آگے رہا ہے۔
اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر اس وقت عراق کے اماموں کو داعش کے نظریے کو ختم کرنے اور عراق سے متعلق چیلنجوں اور عصری مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے تربیت دینے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔