"لیبیا میں الازہر گریجویٹس" برانچ کا وفد: انتہا پسند نظریات کا مقابلہ الازہر کے منہج میں واپس آنے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے ائمہ اور مبلغین کی تربیت کے لیے الازہر کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے لیبیا کے ائمہ اور مبلغین اور لیبیا میں الازہر گریجویٹس کی عالمی تنظیم کی شاخ کے ارکان کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
امام الاکبر نے کہا کہ لیبیا کو موجودہ بحران سے نکالنے اور تشدد اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر کی کوششیں اس ذمہ داری کے دائرے میں آتی ہیں جو اس نے اسلام کے اعتدال کو برقرار رکھنے اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے رواداری کی تعلیمات کو پھیلانے کے لیے ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے نبھائی ہے۔ انہوں نے لیبیا میں الازہر گریجویٹس کی عالمی تنظیم کی شاخ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الازہر لیبیا میں اپنے فارغ التحصیل طلباء کو اعتدال اور وسطیت کا پیغام دینے اور تشدد اور دہشت گردی کو ترک کرنے کے لیے اپنا سفیر سمجھتا ہے۔ اپنی طرف سے، لیبیا کے ائمہ اور مبلغین نے اس بات کی توثیق کی کہ لیبیا کے زیادہ تر لوگوں میں ازہری منہج رائج ہے۔ اسی نے لیبیا کے سماجی شیرازے کو کئی دہائیوں سے بکھرنے سے محفوظ رکھا ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض عجیب و غریب نظریات کا لیبیا کے معاشرے میں داخل ہونا اور ازہر کے منہج کے خلاف ہونا ہی لیبیا کے عوام کے درمیان لڑائی اور جھگڑوں سے لے کر اب تک کی صورت حال کا باعث ہے۔ لیبیا کے ائمہ نے مزید کہا کہ انتہا پسندانہ نظریے کا مقابلہ کرنا اور لیبیا میں تنازعات سے نکلنا الازہر کے عظیم منہج کی طرف واپسی سے ہی ممکن ہے۔ کیونکہ یہ تکثیریت اور اختلاف کی قبولیت کو راسخ کرتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لیبیا میں الازہر کی دعوت کی کوششوں، اور الازہر گریجویٹس آرگنائزیشن کی شاخ کی مدد سے انتہا پسندی کو کم کرنے اور نوجوانوں کو دہشت گردی کے خیالات کے فریب میں مبتلا ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔