امام الاکبر نے عربی زبان کے غیر ملکی اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا: الازہر آپ کا آپ کے معاشروں میں عربی زبان کے سفیر بننے پر یقین رکھتا ہے۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے گیارہ غیر عرب ممالک کے عربی زبان کے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی۔ امام الاکبر نے عربی زبان کے ماہروں کی ایک ممتاز ٹیم سے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جن کا تعلق عربی زبان اور ثقافت سے دور کے ممالک سے ہے۔ ان اساتذہ کے عرب اور مصری ثقافت سے واقف ہونے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ، کہ اس سے انہیں عربی زبان کی گہری سمجھ میں مدد ملے گی ۔ اس لیے کہ ثقافت زبان سے الگ نہیں بلکہ یہ اس کی فکری اور تہذیبی گہرائی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الازہر شریف تقریباً ایک ہزار سال سے عربی زبان کو پھیلانے اور اس کی تعلیم دینے میں اپنا مشن سرانجام دے رہا ہے۔ چونکہ یہ اسلام کو سمجھنے کی بنیادی بنیاد زبان ہے، انہوں نے وفد کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: الازہر شریف آپ پر اعتماد کر رہا ہے۔ کہ آپ اپنے معاشروں میں عربی زبان کے سفیر بنیں گے اور اسلام اور مسلمانوں کی صحیح تصویر کو واضح کریں گے ۔ ملاقات کے اختتام پر حضرت امام الاکبر نے وفد کے ارکان کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔ جنہوں نے عربی زبان اور ثقافت کے علوم کو پھیلانے میں الازہر شریف کے کردار کی تعریف کی، جس سے اسلام کی تعلیمات کو صحیح طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اور مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کی اقدار کے قیام میں امام الاکبر کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ ملاقات کے بعد، وفد نے الازہر انٹرنیشنل سینٹر فار مانیٹرنگ اینڈ الیکٹرانک فتوی کا دورہ کیا، تاکہ انتہا پسندانہ نظریات اور شاذ فتووں کا مقابلہ کرنے، غلط فہمیوں کو درست کرنے، اور انتہاپسند گروہوں کے ذریعے پروان چڑھائے گئے خیالات اور شکوک و شبہات کو ختم کرنے میں اس کی کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔