قازقستان میں الفارابی یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران امام الاکبر نے کہا : کہ الازہر اسلامی دنیا میں تعلیمی اداروں کی حمایت کا خواہاں ہے
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے قازقستان کی الفارابی یونیورسٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی اور مشترکہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ امام الاکبر نے کہا کہ الازہر قازقستان میں تعلیمی اداروں کی حمایت کا خواہاں ہے، الفارابی یونیورسٹی کے ورثے اور ثقافتی جہت کو سراہتے ہیں، اور اسلامی ورثے کے احیاء کے لیے الازہر کے ساتھ تعاون کرنے میں اس کی دلچسپی ہے۔اپنی طرف سے، الفارابی یونیورسٹی کے وفد کے ارکان نے جامعہ الازہر کی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، اور اسلامی تہذیب کے ورثے کے تحفظ اور اسلام کی تعلیمات کو اعتدال پسند انداز کے مطابق پھیلانے میں جامعہ الازہر شریف کی خدمات اور کوششوں کی تعریف کی ۔