امام الاکبر اور فوجی پیداوار کے وزیر نے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے منگل کو فوجی پیداوار کے وزیر میجر جنرل محمد العصار سے ملاقات کی۔ تاکہ فریقین کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ امام الاکبر نے کہا: کہ الازہر شریف ریاست کی تعمیر و ترقی کے منصوبے کی حمایت میں فوجی پیداوار کی وزارت کے نمایاں کردار کو سراہتا ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
الازہر شریف ، الازہر کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے میں وزارت کی مہارت اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ اپنی طرف سے، میجر جنرل محمدالعصار نے الازہر شریف کا دورہ کرنے پر فخر کا اظہار کیا، اور امام الاکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر کی خدمت اس قدیم مصری اور اسلامی ادارے کے لیے ایک پیغام اور قومی فریضہ ہے۔