گرینڈ امام نے ڈاکٹر محمد بن شریفہ کی بیوہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا: عربی ادب ان کے جانے سے ایک بہت بڑی شخصیت سے محروم ہو گیا۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مراکش کے عالم اور عربی ادب و ورثہ کے ماہر ڈاکٹر محمد بن شریفہ کی بیوہ ڈاکٹر عصمت عبداللطیف کا استقبال کیا ہے، وہ 88 سال کی عمر میں نومبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ شیخ الازہر نے ان کی بیوہ اور پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کے جانے پر عربی ادب کے اہم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے اسلامی ورثے اور خاص طور پر اندلس کی اسلامی تاریخ پر شاندار کام کیا ہے، دوسری طرف ڈاکٹر بن شریفہ کی بیوہ نے گرینڈ امام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹر محمد بن شریفہ کی آخری تصنیفات پیش کیں۔