گرینڈ امام سفر عمرہ سے پہلے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کا استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے شیخ الازہر فنڈ سے عمرہ کرنے والے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کا استقبال کیا ہے، اس گروپ میں درب احمر کے دہشت گرد دھماکوں میں زخمی ہونے والی محترمہ حلاوتهم زينهم ، اور عرابی پل کی دیوار گرنے سے وفات پانے والی ازہر کی طالبہ لمیاء یاسر کے والدین محترم یاسر طہ اور محترمہ شاہیناز ابراہیم، اور سیناء میں شہید ہونے والے ازہر یونیورسٹی کی شریعہ و قانون فیکلٹی کے گریجویٹ سپاہی محمد عبدالعزیز محمد علی کے والدین محترم عبدالعزیز محمد اور محترمہ صابرین سید شامل تھے، عمرہ کے لیے جانے والوں نے گرینڈ امام کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گرینڈ امام کے یہ اقدامات دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ان کے عزم کا اظہار ہے اور یہ ان دہشت گردوں کو بہترین جواب ہے جو مصری قوم کی عزیمت کو شکست دینا چاہتے ہیں۔