محمد بن راشد نالج فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکہتے ہیں: ازہر کی فکر امت کا حفاظتی در ہے اور بقائے باہمی کی ضمانت ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے محمد بن راشد نالج فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجناب سعادت جمال بن حویرب کا استقبال کیا ہے۔
انہوں نے گرینڈ امام کے ساتھ محمد بن راشد فاؤنڈیشن اور ازہر شریف کے درمیان ثقافتی اور علمی منصوبوں پر کام کرنے سے متعلق گفتگو کی، ازہر کی نئی لائبریری اسی کا حصہ ہے جو اسلامی دنیا میں معرفت کا ایک اہم خزانہ ہے، اور جس میں مختلف علمی موضوعات پر کئی نادر قلمی نسخے اور کتب موجود ہیں، بن حویرب نے صراحت کی ہے کہ ازہر کی فکر امت کا حفاظتی در ہے اور اسلامی معاشروں میں استحکام اور بقائے باہمی کی ضمانت ہے اور جو نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بچانے کی مکمل قدرت رکھتی ہے۔
دوسری جانب گرینڈ امام نے عرب قاری کے ہاں معرفت و ثقافت کو فروغ دینے پر محمد بن راشد فاؤنڈیشن کو سراہا ہے، انہوں نے اسلام کے عظیم علمی ورثے کی حفاظت کے ضمن میں کئے جانے والے تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے۔