گرینڈ امام سے ملاقات کے بعد قاہرہ میں موجود سویڈن کے سفیر کا کہنا تھا: ازہر کی معتدل گفتگو نے انتہا پسند جماعتوں کی جعلسازی عیاں کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
گرینڈ امام پروفیسرڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہرنے قاہرہ میں موجود سویڈن کے سفیر جناب یان تھسلف اور ان کے ساتھ آئے اسلامی تعاون تنظیم میں سویڈن کے مندوب یواقم پواجستورم کا استقبال کیا ہے، گرینڈ امام کا کہنا تھا کہ: ازہر شریف اسلام کے انسانیت کے لئے پیغام کو پوری دنیا تک پہچانے پرحریص ہے، انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے ازہر شریف نے ویٹیکن، عالمی مجلس کلیسا اور کنٹربری چرچ جیسے بڑے دینی اداروں کے ساتھ تعلقات بنانے میں پہل کی ہے اور یہ اس وجہ سے کہ ازہر مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔ دوسری طرف سویڈن کے سفیر یان تھسلف نے ازہر شریف کے بڑے مقام کو سراہا ہے اور انہوں نے صراحت کی کہ ازہر کے دینی منہج نے انتہا پسند جماعتوں کی جعل سازی اور اسلام کے نام پر کشمکش کو عیاں کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔