وزیر صحت کا کہنا ہے: ازہر شریف اور ازہری شعبہ صحت کے بیت الزکاۃ کی معاونت نے ہزاروں زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور انتظار کی فہرستوں کو کم کیا ہے
گرینڈ امام پروفیسرڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہرنے صحت کے میدان میں ازہر شریف اور وزارت صحت کے مابین فروغ تعاون کیلئے وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاہد کا استقبال کیا ہے۔
گرینڈ امام نے کہا کہ ازہر شریف اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت غریب اور ضرورت مند مریضوں کا خیال رکھتا ہے، اور اس ضمن میں بیت الزکاۃ ، مصری صدقات اور ازہری شعبہ صحت کے طبی قافلے سرگرم عمل ہیں جو مصر کے مختلف علاقوں میں غریبوں کو مفت دوا اور علاج فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر ہالہ زاہد نے فقراء کی حمایت اور انسداد امراض کی ان کوششوں پر گرینڈ امام کا شکریہ ادا کیا،
انہوں نے واضح کیا کہ:ازہر شریف اور ازہری شعبہ صحت کے بیت الزکاۃ کی معاونت نے ان ہزاروں زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور لوگوں کے انتظار کو کم کیا ہے جو اپنے خرچ پر علاج نہیں کروا سکتے تھے، انہوں نے ازہر شریف اور وزارت صحت کے مابین تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔