امام اکبر نے ججز کلب کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ مصری عدلیہ ان اہم ستونوں میں سے ایک ہے جس پر مصری ریاست قائم ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ججز کلب کے صدر، کورٹ آف کیسیشن کے نائب صدر کونسلر محمد عبد المحسن، دیگر مشیر کار اور کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کا استقبال شیخ ازہر کے مشیر کار محمد عبد السلام کی موجودگی میں کیا ہے اور ملاقات کے آغاز میں امام اکبر نے چانسلر کو ججز کلب کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور اسی طرح انھوں نے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ مصر کو اپنی عدالتوں اور ججوں پر فخر ہے۔
امام اکبر نے مزید کہا کہ مصری عدلیہ ان اہم ستونوں میں سے ایک ہے جس پر مصری ریاست قائم ہے اور یہ ریاست کے دیگر قدیم قومی اداروں کے ساتھ ساتھ اس کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی ایک بڑی ضمانت ہے اور یہ وہ ادارے ہیں جنہوں نے معاشرے کی ہم آہنگی اور استحکام کو محفوظ کیا ہے اور آس پاس کو ممالک جن تنازعات سے درپیش ہیں ان میں گرنے سے روک رکھا ہے۔
اسی سے متعلق کونسلر محمد عبد المحسن نے اپنے عہدے پر فائز ہونے کے آغاز میں امام اکبر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ترقی اور جدیدیت میں ازہر کی مسلسل کوششوں اور اسلامی مذہب کی رواداری کو پھیلانے اور انتہا پسندانہ رویوں کے نظریات کا مقابلہ کرنے میں اس کے کردار کی تعریف بھی کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ امام اکبر مصری عوام کے دلوں میں بالعموم اور ججوں کے دلوں میں خاص طور پر ایک عظیم مقام رکھتے ہیں۔