گرینڈ امام نے بحرین کے وزیر خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا: عرب اقوام اتحاد اور باہمی تعاون كا اعتماد كر رہے ہيں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مملکت بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمدآل خلیفہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تمام قراردادوں کے ضمن میں مستحکم عربی موقف پر گفتگو ہوئی۔ شیخ خالد آل خلیفہ نے واضح کیا کہ ازہر شریف اس مرحلے میں عرب شعور کی حفاظت کے ساتھ ساتھ امت کے حقوق سے صرف نظر اور غیاب عقل کا مقابلہ کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب گرینڈ امام نے کہا: مشکلات کا مقابلہ کرنے اور خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عرب اقوام کو اتحاد اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے حصول حقوق تک فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، اور انہوں نے ان تمام ظالم قراردادوں کومسترد کیا جومسئلہ فلسطین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔