قاہرہ میں موجود تھائی لینڈ کے سفیر نے ازہر کی کاوشوں اور سلامتی و بقائے باہمی کی اقدار عام کرنے میں اس کے کردار کو سراہا ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں موجود تھائی لینڈ کے سفیر جناب چاينارونگ کراتیوتنگ کا استقبال کیا ہے۔ چنارونگ کراتیوتنگ نے ازہرشریف میں پڑھنے والے تھائی لینڈ کے طلباء کا خیال رکھنے اور خاص طور پر یونیورسٹی کے باہر زخمی ہونے والے تھائی لینڈ کے طالبعلم کے علاج پر گرینڈ امام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علمی و دعوتی میدانوں میں ازہر کے ساتھ مزید تعاون کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے امن و سلامتی اور بقائے باہمی کی اقدار کو عام کرنے میں ازہر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
دوسری جانب گرینڈ امام نے واضح کیا ہے کہ ازہر کے تھائی لینڈ کے طلباء سمیت تمام غیر ملکی طلباء کے لئے جو کچھ کرتا ہے وہ اس کا مسلمانوں کے لئے ایک فریضہ ہے، انہوں نے ازہر شریف کے ساتھ تھائی لینڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔