مصری فورم برائے پائیدارترقی کے ارکان نے گرینڈ امام سے ملاقات کے بعد کہا: ہم سلامتی کو عام کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے میں ازہر کی کاوشوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر میں مصری فورم برائے پائیدار ترقی کے ارکان کو مشیخۃ الازہر میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا ہے، اور مصر میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے فروغ شعور اور ترقی کا ادراک دینے پر فورم کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ قدرتی وسائل کو برتنے میں اسلامی تعلیمات کی پیروی پائیدار ترقی کی ضمانت اور بہترین راستہ ہے، دوسری جانب فورم کے ارکان نے گرینڈ امام کی شخصیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کو عام کرنے اور مکالمہ کو فروغ دینے میں ازہر کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے پائیدار ترقی کے میدان میں ازہر کے مختلف شعبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔