جرمن پارلیمنٹیر وولکر کاؤدر کا کہنا ہے: مکالمہ کی ثقافت کو فروغ دینے میں جرمنی اسلامی دنیا کی بڑی شخصیت گرینڈ امام سے رہنمائی لینے کا خواہش مند ہے
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے جرمن پارلیمنٹیرین جناب وولکر کاؤدر کا استقبال کیا ہے۔ گرینڈ امام نےاس بات پر زور دیا کہ مذاہب اپنے نام سے کی جانے والی دہشت گردی اور قتل و غارت سے بری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاسی ایجنڈے ان جنگوں اور تنازعات کو بھڑکانا چاہتے ہیں تاکہ خطےاور اس کے وسائل پر غلبہ پا سکیں، انہوں نے مسلم مسائل اور بقائے باہمی کی کاوشوں پر پارلیمنٹیرین کاؤدر کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب کاؤدر نے کہا کہ: مصر دینی اور انسانی سطح پر بقائے باہمی کی ایک مثال ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی خطے اور تمام دنیا کے مسائل میں گرینڈ امام جیسی بڑی اسلامی شخصیت سے رہنمائی لینے کا خواہش مند ہے، جن کا دوسروں کو قبول کرنے اور مکالمہ کی ثقافت کے فروغ میں بڑا کردار ہے۔