قاہرہ میں برطانوی سفیر کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا: ازہر اپنے طلباء کو مختلف زبانیں اور ثقافتیں سکھانے کا خواہشمند ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں برطانوی سفیر جناب جیفری آدم کا استقبال کیا ہے۔ ملاقات کے آغاز میں برطانوی سفیر نے گرینڈ امام اور عامۃ المسلمین کو رمضان کی مبارکباد دی۔ جیفری کہا کہ برطانوی حکومت ازہر شریف کے ساتھ ثقافتی، مذہبی اور علمی سطح پر تعاون کرنے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے برطانوی سوسائٹی میں ازہر پراعتماد کے ضمن میں برطانیہ کی حکومت کا ازہر شریف کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب گرینڈ امام نے کہا کہ ازہر شریف اپنے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لیے طلبہ کو مختلف زبانیں سکھانے اور انہیں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ساتھ میل جول رکھنے کے مواقع دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ازہر شریف برطانیہ کے مختلف ثقافتی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو خوش آمدید کہتا ہے، اور تمام ثقافتوں اور نسلوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ازہر شریف انتہا پسند اور دہشت گرد افکار کا مقابلہ کرنے اور معاشرے میں امن و سلامتی اور بقائے باہمی کو عام کرنے میں برطانیہ کے مسلم آئمہ کو تربیت دینے کے لئے تیار ہے۔