گرینڈ امام افریقی جامعات کے وفد سے کہتے ہیں: افریقی براعظم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا افریقی یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے افریقی جامعات کے وفد کا استقبال کیا ، گرینڈ امام نے افریقی جامعات کے اتحاد کو مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور یہ ان کوششوں کو ضمن میں ہے جو وہ افریقی اقوام کیلئے بروئے کار لاتے رہتے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقی براعظم کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا افریقی یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے، کیونکہ کسی بھی حقیقی ترقی کے لئے علم ہی بنیاد ہوتا ہے۔ دوسری جانب افریقی جامعات کے وفد نے گرینڈ امام کے اہتمام اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات کی صراحت کی کہ افریقہ میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور امن و رواداری کو عام کرنے میں ازہر کا کردار مرکزی ہے۔ جس سے افریقی ممالک میں استحکام قائم ہوتا ہے، ازہر شریف مختلف تعلیمی مراحل میں افریقی طلباء کو داخلہ دیتا ہے اور افریقہ کی طرف اپنے تعلیمی وفود بھیجتا ہے۔