جناب عمرو موسی کی امام اکبر سے ملاقات: شیخ الازہر کے غیر ملکی دورے قابل تعریف ہیں اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ان کی ذمہ داری ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نے عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل جناب عمرو موسیٰ کا استقبال کیا۔ مشیخۃ الازہر میں امام اکبر نے عمرو موسیٰ کو خیر مقدم کہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی قیادت ان کے اس قومی موقف اور سیاسی ذہانت کی بدولت مصری، عرب اور بین الاقوامی سفارت کاری میں ایک نمایاں نشان رہے گی جسے مصر اور خطے کے تمام سفارت کاروں کے لئے ایک نمونہ ہے اور انہوں نے آئینی کمیٹی کی صدارت کے دوران ان کے قومی اور اہم کردار کی تعریف کی ہے۔ جناب عمرو موسی نے بھی گفت وشنید اور رواداری کے کلچر کو پھیلانے اور دہشت گردانہ نظریات کا مقابلہ کرنے میں ازہر کے کردار کو سراہا ہے اور سماج میں امن پھیلانے اور مسلمانوں کے اتحاد کے لئے کام کرنے کے سلسلہ میں شیخ الازہر کی عظیم کوششوں کی تعریف کی ہے اور ایشیا، یورپ اور افریقہ کے غیر ملکی دوروں کے ذریعے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کے سلسلہ امام اکبر کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔