گرینڈ امام نے لیبیا کے ایک قبائلی وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا: ازہر شریف لیبیا کی عوام کے لیے علمی و فکری ہر طرح کی حمایت پیش کرنے کا خواہاں ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے لیبیا کے ایک قبائلی وفد کا استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا کہ ازہر شریف لیبیا کے سماج کو متحد رکھنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی پوری قوت سے حمایت کرتا ہے، اور بعض حکومتوں کی طرف سے کی جانے والی مداخلت کی مذمت کرتا ہے، جس کا لیبیا کی عوام کے درمیان انتشار پھیلانے میں بڑا اثر ہے، انہوں نے ان حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان میں کچھ بھی اقتدار باقی ہیں تو وہ لیبیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز آ جائیں۔ انہوں نے لیبیا کو جاری بحران سے نکالنے اور تشدد و دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ازہر کی کوششوں کو بیان کیا، انہوں نے واضع کیا کہ یہ اس ذمہ داری کا حصہ ہے جو اسلامی اعتدال اور تمام دنیا میں مسلمانوں کی روادارانہ تعلیمات عام کرنے کیلئے ازہر شریف ہزار سال سے اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے، شیخ الازہر نے واضح کیا کہ ازہر شریف لیبیا کی عوام کے لیے ہر طرح کی علمی اور فکری معاونت فراہم کرنے کا آرزو مند ہے، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ازہرشریف نے لیبیا کو درپیش مختلف چیلنجز اور انتہا پسند افکار کا مقابلہ کرنے کے ضمن میں لیبیا کے آئمہ اور واعظین کے لیے ایک تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے۔
دوسری جانب لیبیا کے قبائلی وفد نے لیبیا کے استحکام اور عوامی اتحاد کی حمایت پر گرینڈ امام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ازہری منہج سے متصادم مغربی افکار در آنے سے لیبیا میں قتل و غارت اور تنازعات پیدا ہوئے ہیں۔