امام اکبر نے: پوپ تواضروس دوم کا عید الاضحی کی مبارکبادی کے لئے دورہ کرنا ازہر اور کیتھیڈرل چرچ کے درمیان اچھے تعلقات کی ایک مثال ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے پوپ تواضروس دوم، اسکندریہ کے پوپ اور سینٹ مارک کے سی کے پیٹررک کا استقبال اس وقت کیا جب وہ آپ اور تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے آئے اور امام اکبر نے انہیں اور مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکبادی دینے پر پوپ تواضروس دوم کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ کلیسیا کے پوپ کی طرف سے آج کا دورہ ازہر اور کیتھیڈرل کے درمیان موجود اچھے تعلقات کی ایک مثال ہے اور اس بات کی بھی ایک بہترین مثال ہے کہ مصری عوام، مسلمان اور عیسائی سمیت ایک تانے بانے ہیں جن کے اتجاد کو کوئی بھی کمزور نہیں کر سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کی ہے کہ ہمارے مصر میں مزید ترقی اور خوشحالی کے دن لائے۔
اپنی طرف سے پوپ تواضروس نے بھی زور دیا کہ مصر میں گزرنے والی تعطیلات وہ تعطیلات ہیں جن میں تمام مصری متحد ہیں اور مصری عوام کے باہمی ربط کا اظہار ہوتا ہے اور انہوں نے ازہر اور کلیسا کے درمیان باہمی دوروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان چیلنجوں کا سامنا کر سکتے ہیں جن سے مصریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہو اور اسی طرح پوپ تواضروس نے عیسائی اور مسلم نوجوانوں کے پہلے بین الاقوامی فورم کی کامیابی میں ازہر کے کردار کی تعریف کی ہے جو مشیخۃ الازہر میں امن قائم کرنے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مذاہب کے کردار کے عنوان سے منعقد ہوا ہے اور یہ ازہر اور ورلڈ کونسل آف چرچز کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے طور پر ہوا ہے اور یہ ملاقات قربت اور محبت کے ماحول میں ہوئی جس کے دوران حاضرین نے مصری معاشرے کی اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنے، رواداری اور اعتدال پسندی کی اقدار کو برقرار رکھنے اور مستند مصری رسم و واج کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور امام اکبر نے عزت مآب پوپ تواضروس کے ساتھ نئی مشترکہ کوششوں کو منظم کرنے پر اتفاق کیا ہے جن کا مقصد معاشرتی اقدار کی بحالی اور معاشرہ کے لئے نوجوانوں اور مصری شناخت کو محفوظ کرنا ہے۔