گرینڈ امام نے امریکی جامعات کی اسلامک سٹڈیز میں زیر تعلیم طلباء سے ملاقات کے دوران کہا: اسلامی فقہ لچک رکھتی ہے اور معاشروں کے زمینی حقائق کی رعایت کرتی ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے امریکی جامعات کی اسلامک سٹڈیز میں پڑھنے والے طلبہ کا استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا: دہشت گرد تنظیمیں ہر کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرنے والے کو کافر سمجھتی ہیں, پھر اس کے قتل کو جائز قرار دیتی ہیں, یہی وجہ ہے کہ ان کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے اکثر لوگ مسلمان ہیں, انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس انتہا پسند فکر کا مقابلہ کرنا ضروری ہے جس کو بعض عالمی ایجنڈے سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے وہ خطے پرغلبہ پانے جیسے اہداف حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی فقہ لچک رکھتی ہے اور معاشروں کے زمینی حقائق کی رعایت کرتی ہے، انہوں نے مغرب میں رہنے والے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے معاشرے سے الگ نہ ہوں اور ان ملکوں کا فعال رکن بنیں؛ یہ اسلام کے دینی ثوابت اور اصولوں سے متصادم نہیں ہے۔
گرینڈ امام کے ساتھ کھلے مباحثے میں دہشت گردی، مغرب میں مسلمانوں کے حالات اور اسلامو فوبیا سے متعلق مسائل پر طلبہ نے سوالات پوچھے اور گرینڈ امام نے ان سوالوں کا تفصیلی جواب دیا۔