شیخ الازہر اکیڈمی برائے سائنسی تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے سربراہ سے استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے ازہر اور اکیڈمی کے مابین علمی تعاون کے فروغ کے لیے اکیڈمی برائے سائنسی تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر محمود صقر کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران گرینڈ امام کا کہنا تھا کہ مصر کو سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ شعوری سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہمارا محبوب وطن ترقی کر سکے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شعور کی ترقی کامیابی کا پہلا زینہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس نوجوان موجود ہیں جنہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے سپورٹ کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر محمود صقرنے کہا کہ یہ اکیڈمی مصر کے ہر کونے میں جدت اور تخلیقی ثقافت کو عام کرنے میں سرگرم عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی کے زیر انتظام ٹیکنالوجی انکیوبیٹر ہر طرح کی مادی، فنی اور تربیتی حمایت فراہم کرتے ہیں، تاکہ نئی چیز ایجاد کرنے والا اپنے منصوبے کو کامیاب بنا سکے۔