شیخ الازہر بین الاقوامی فقہ اسلامی کمپلیکس کے صدر کا استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے بین الاقوامی فقہ اسلامی کمپلیکس کے صدر جناب ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کا استقبال کیا، اور ان کے ساتھ کمپلیکس کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام عبادی بھی موجود تھے، اور یہ ملاقات اسلامی مشاورتی کونسل برائے انسداد پولیو کے چھٹے سالانہ اجلاس میں ان کی شرکت کے موقع پر ہوئی ہے، گرینڈ امام نے کہا کہ اسلامی مشاورتی کونسل برائے انسداد پولیو براعظم افریقہ اور ایشیا میں پولیو سے نجات کے لیے بڑی انسانی کوششیں کر رہی ہے، انہوں نے ازہر شریف کی طرف سے پولیو کے خاتمے کے لیے مشاورتی کونسل کی تمام کاوشوں کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا ہے، دوسری جانب عالمی فقہ اسلامی کمپلیکس کے صدر نے اسلامی مشاورتی کونسل برائے انسدادِ پولیو کی حمایت پر گرینڈ امام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے خطے کی خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لیے ازہر کی کاوشوں کو سراہا،جس میں تمام انسانیت کی خیر ہے۔