امام اکبر نے انجیلیہ فرقہ کے سربراہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا: پوری تاریخ میں ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی مصر کی طاقت اور قیادت کا راز ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے انجیلیہ فرقہ کے سربراہ آندرے زکی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پوری تاریخ میں ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی ہی مصر کی طاقت اور قیادت اور مصری عوام کو ختم کرنے اور اس کے فرزندوں کے درمیان تفرقہ اور تصادم کے بیج بونے کی کوششوں کے خلاف اس کی قوت مدافعت کا راز ہے۔ اسی طرح انجیلیہ فرقہ کے سربراہ آندرے زکی اور ان کے ہمراہ وفد نے امام اکبر کو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر تمام مصریوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے ایک علامت اور شناخت ہے اور الازہر کے شیخ اور وہاں کے علماء کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ اس بات کی دعا کرتے ہیں کہ یہ موقع ان سب کے لئے اچھی صحت، خوشحالی اور مصری عوام کے لئے ترقی وخوشحالی لائے۔