وزیر صحت کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا: محکمہ صحت کی اہمیت کے پیش نظر تمام ریاستی اداروں کی طرف سے اس کو سپورٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید کا استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا: محکمہ صحت کی اہمیت کے پیش نظر تمام ریاستی اداروں کی طرف سے اس کو سپورٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے، یہ واحد محکمہ ہے جو ہر عمر کے شہریوں کی زندگی سے متعلق ہے، انہوں نے اس بات کی طرف دلائی کہ ازہر یونیورسٹی کے ہسپتال شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں، انہوں نے شہریوں کی صحت کی ضمانت کے طور پر میڈیکل انشورنس کو مزید ترقی دینے کے ویژن پر مصری قیادت کو سراہا۔
دوسری جانب وزیر صحت نے کہا کہ ازہر شریف کا محکمہ طب وزارت صحت کی ایک شریان ہے جو شہریوں کو پوری قوت سے طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے وسائل محدود ہیں، انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ میڈیکل انشورنس کے نئے نظام کے بارے میں ازہر یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی کے گریجویٹس کو تربیتی سیشن کروائے جائیں گے، ڈاکٹر ہالہ زاید نے مزید کہا کہ میڈیکل انشورنس کا جدید نظام طبی شعبے کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، مسلسل ٹریننگ دینے اور ریسرچ کرتے رہنے پر قائم ہوگا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ازہر یونیورسٹی سمیت مصر کی تمام جامعات کے میڈیکل شعبہ میں زیر تعلیم طلباء کی صلاحیتوں اور ان کے علمی و عملی ادراک کو صیقل کرنے کے لیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ مختلف یونیورسٹیز میں تربیتی مواقع فراہم کرنے سے ممکن ہو گا۔