گرینڈ امام سے ملاقات کے بعد قاہرہ میں سنگاپور کے سفیر کا کہنا تھا: ہمارے ملک کو انتہا پسندی سے بچانے میں الازہر گریجویٹس کا بڑا کردار ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں سنگاپور کے نئے سفیر ڈومنک جو کا استقبال کیا، ملاقات کے آغاز میں گرینڈ امام نے سنگاپور کے سفیر کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ازہر شریف سنگاپور کے ساتھ ثقافتی علمی اور دینی ہر میدان میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیتا ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے معاصر مسائل سے نمٹنے کے لیے آئمہ کوتربیت دینے کا خواہش مند ہے۔
دوسری جانب سنگاپور کے سفیر نےازہر شریف اور سنگاپور کے دینی اداروں کے مابین روابط پر فخر کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی صحیح ثقافت عام کرنے اور سنگاپور کے معاشرے کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بچانے میں الازہر گریجویٹس کا بڑا کردار ہے۔