شیخ الازہر مصر ی چرچز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے پوپ رفیق جریش کی سربراہی میں آئے مصری چرچز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا استقبال کیا، گرینڈ امام کا کہنا تھا: انسانیت کی کشتی بین الاقوامی تنازعات سے جنم لینے والی جنگوں اور اس کی تباہی کے سمندر میں غرق ہو رہی ہے، انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے جدید مغربی تہذیب کی غلطیوں سے انسانیت کو بچانے کے لئے اہل مذاہب اللہ اور انسانیت کے سامنے جواب دہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ انسانی اخوت انسانوں کے مابین نسل، رنگ اور عقیدہ میں امتیاز کیے بغیر بقائے باہمی کے ساتھ رہنے کے لئے ایک منفرد مثال پیش کرتا ہے، انہوں نے اس اہمیت کی طرف توجہ دلائی کہ تمام مصر میں نوجوانوں کے ساتھ رابطہ کر کے اس معاہدہ انسانی اخوت کی شقوں کو فعال بنایا جائے، تاکہ ان اقدار کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی دھارے کی حفاظت کی جا سکے۔
دوسری جانب مصری چرچز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے تمام اہل مصر کی قومی علامت اور سلامتی و رواداری کی مثال جناب گرینڈ امام سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے معاہدہ انسانی اخوت کی طے کردہ اقدار اور مبادیات کو عام کرنے میں باہمی تعاون کا یقین دلایا۔