اعلی دستوری عدالت کے صدر کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام کا کہنا تھا: مصر کے ججز وطن کا قلعہ اور اہل وطن کے لیے اطمینان کا باعث ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مشیخۃ الازہر میں اعلی دستوری عدالت کے صدر جسٹس سعید مرعی کا استقبال کیا، ملاقات کے آغاز میں گرینڈ امام نے اعلی دستوری عدالت کے صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات کی صراحت کی کہ مصر کے ججز وطن کا قلعہ اور اہل وطن کے لیے اطمینان کا باعث ہیں۔ وہ آزادیوں کی حفاظت و ضمانت اور قانون کے نفاذ کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے عدل و استحکام کا فروغ ہوتا ہے۔
جانے اعلی دستوری عدالت کے صدر نے اعتدال عام کرنے اور نفرت و انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں ازہر شریف کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے اسلامی رواداری کو عام کرنے، امن و سلامتی، مکالمہ اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے گرینڈ امام کی کوششوں پر فخر کا اظہار کیا۔