گرینڈ امام نے بین الاقوامی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس کی انڈونیشیا برانچ کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا: ازہر شریف کے غیر ملکی فاضلین اپنے معاشروں میں ازہر کے معتدل منہج کے نمائندے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے بین الاقوامی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس کی انڈونیشیا برانچ کے صدر ڈاکٹر محمد زین المجد کا استقبال کیا۔ گرینڈ امام نے کہا کہ ازہر شریف اپنے غیرملکی طلبا سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنے معاشروں میں ازہر کے معتدل منہج کے نمائندے بنیں، انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ازہر کے بعض غیر ملکی فاضلین اپنے ملکوں میں اعلیٰ مناصب پر فائز ہوئے ہیں، اور انہوں نے ازہری تربیت کے باوصف اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور باہم رواداری کی اقدار فروغ دینے میں پوری قوت سے اپنا کردار ادا کیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس کی انڈونیشیا برانچ کے صدر نے انڈونیشیا کے طلباء کے لیے ازہر کی تعلیمی اور دعوتی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے انڈونیشیا کے طلباء کی طرف سے اپنے معاشرے کو انتہا پسند افکار سے محفوظ بنانے کی ضمانت کے طور پر ازہر کے معتدل منہج کو لازم پکڑنے کا یقین دلایا، ملاقات کے آخر میں گرینڈ امام نے ڈاکٹر محمد زین المجد کی تنظیمی برانچ میں قابل قدر کاوشوں کے اعتراف میں انہیں بین الاقوامی تنظیم برائے ازہر گریجویٹس کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔