بین الاقوامی پارلیمنٹ عالمی امن کے ضمن میں ازہر شریف کی کوششوں کو سراہتی ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے سیکرٹری جنرل بین الاقوامی پارلیمنٹ کے مشیر جناب مختار عمر کا استقبال کیا، ملاقات کے آغاز میں گرینڈ امام نے سفیر جناب مختار عمر کو خوش آمدید کہا، اور مکالمہ، تعاون اور پارلیمانی سرگرمی کے ذریعے پائیدار ترقی، نوجوانوں کے استحکام، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کی اقدار کے حصول میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔
دوسری جانب سفیر جناب مختار عمر نے بقائے باہمی کی اقدار راسخ کرنے کے ضمن میں ازہرکے قائدانہ کردار اور مختلف ممالک اور قوموں کے مابین رواداری کا کلچر فروغ دینے میں گرینڈ امام کے وژن کو سراہا، اور انہوں نے بین الاقوامی پارلیمنٹ کی طرف سے معاہدہ انسانی اخوت کے نتیجے میں تشکیل پانے والے اصول و مبادیات کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کا یقین دلایا۔