شیخ ازہر نے قاہرہ میں اپنی مدت ختم کرنے والے بحرین کے سفیر کا استقبال کیا
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داری ختم ہونے کی مناسبت سے قاہرہ میں بحرین کے سفیر راشد ابن عبد الرحمن ابن راشد آل خلیفہ کا استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر اور مملکت بحرین کے درمیان تعلقات ہمیشہ گہرے اور مضبوط رہے ہیں اور انہوں نے بحرین کے بادشاہ حمد ابن عیسیٰ آل خلیفہ کے ذریعہ عرب اور اسلامی مقاصد کی خدمت میں ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی ہے اور امام اکبر نے موصوف کے دور میں مصر اور ازہر اور مملکت بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ان کی مخلصانہ کوششوں پر محترم سفیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے نئے مشن میں کامیابی کی امید کی ہے۔
اسی طرح بحرین کے سفیر نے مصر میں گزارے گئے اپنے کام کے دورانیے پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں ازہر شریف کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون دیکھنے میں آیا ہے اور مملکت بحرین اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے رواداری کے اسلامی اصولوں کو مستحکم کرنے میں ازہر کے اہم کردار تئیں اپنی قدردانی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی عزت مآب امام اکبر شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی تعریف کی ہے جو ہمیشہ مختلف ممالک اور لوگوں کے درمیان رواداری، بقائے باہمی کی ثقافت اور امن کی اقدار کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔