امام اکبر نے ازہر کے تعلیمی طلباء کے لئے اسٹیٹ انشورنس فنڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم اپنے تمام طلباء کے لئے انشورنس کوریج فراہم کرنے پر بہت توجہ دیتے ہیں۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے طلباء کے لئے اسٹیٹ انشورنس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ازہر تمام تعلیمی سطحوں پر اپنے تمام طلباء کے لئے جامع انشورنس کوریج فراہم کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے اور اس طرح ان میں سے کسی کو کوئی تکلیف پہنچنے یا حادثات یا موت ہونے کی وجہ ان کی کفالت کی ضمانت ہو پاتی ہے اور انہوں نے ازہر کے طلباء کے لئے اسٹیٹ انشورنس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازہر کے تمام علاقوں میں ان سے وابستہ ایک شعبہ قائم کریں تاکہ ان کی خدمات کو بلا تفریق تمام طلباء تک پہنچایا جا سکے۔
اپنی طرف سے ازہر کے طلباء کے لئے اسٹیٹ انشورنس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے امام اکبر کی بہت تعریف کی ہے اور ازہر کے طلباء کی طرف ان کی دلچسپی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے فنڈ کے لئے تمام ضوابط اور قواعد قائم کرنے اور انشورنس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری ہے تاکہ مختلف علاقوں اور گورنریٹ میں ازہر کے تمام طلباء کے لئے انشورنس خدمات کی فراہمی کی جا سکے اور وزیر اعظم کے 2019 کے فیصلے نمبر 1583 کے مطابق بھی ہے جس میں طلباء کی دیکھ بھکل کے لئے ریاستی انشورنس فنڈ کے قیام کے سلسلہ میں بات کی گئی ہے جو گزشتہ جولائی کی نو تاریخ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوا تھا اور اس میں یہ شرط تھی کہ یہ ایک آزاد قانونی شخصیت کا حامل ہو، امام اکبر اور شیخ ازہر کے تابع ہو اور ریاست کی جانب سے مالی شمولیت کی بنیاد اور عوام اور ازہر کے عام طلباء کے لئے انشورنس اور سماجی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کے مطابق ہو اور فنڈ کا مقصد تمام طلباء کو انشورنس تحفظ فراہم کرنا ہے اور قدرتی یا حادثاتی موت کے ساتھ ساتھ اس کے نتیجے میں ہونے والی جسمانی چوٹوں مکمل یا جزوی معذوری کی صورت میں ان کی حفاظت کرنا ہے۔