امام اکبر نے ڈاکٹر غادہ والی کا استقبال کیا اور کہا کہ آپ کا اعلیٰ بین الاقوامی عہدہ کے لئے انتخاب مصری اور عرب خواتین کی اعلیٰ ترین بین الاقوامی عہدوں پر فائز ہونے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے سماجی یکجہتی کی خاتون وزیر ڈاکٹر غادہ والی کا استقبال کیا ہے اور ملاقات کے دوران امام اکبر نے ڈاکٹر غادہ والی کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے منتخب ہونے کے بعد ان کے نئے مشن میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے نئے عہدے کے ذریعے جرائم، بدعنوانی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں انسانیت کی مدد کر سکیں گی اور ساتھ ہی مختلف بین الاقوامی فورمز میں اپنے ملک کا حامی بننے کی قابل ہوں گی۔ امام اکبر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس اعلیٰ بین الاقوامی عہدے پر فائز ہونے کے لئے کسی مصری شخصیت کا انتخاب مصر کی عظیم بین الاقوامی عزت ووقار اور مصری اور عرب خواتین کی اعلیٰ ترین بین الاقوامی عہدوں پر فائز ہونے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ اپنی طرف سے ڈاکٹر غادہ والی نے گزشتہ عرصے میں وزارت سماجی یکجہتی کو ازہر کی طرف سے فراہم کردہ اس عظیم تعاون کے لئے امام اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے ذریعہ ہزاروں ضرورت مندوں، بیماروں اور بے گھروں کے مسائل اس طرح حل کئے گئے ہیں انہیں مناسب رہائش دی گئی اور انہیں ہزاروں ملازمتیں فراہم کی گئیں اور اس کے علاوہ مصری زکوٰۃ وخیرات ہاؤس اور ازہر میں دینی اور دعوتی تنظیموں کے تعاون سے انہیں درپیش سماجی اور مالی مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔