پنامہ کے سفیر نے انسانی بھائی چارے کی دستاویز اور رواداری اور عالمی امن کو پھیلانے میں امام اکبر کی کوششوں کی تعریف کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں پنامہ کے سفیر الیجینڈرو ایوان کا استقبال کرتے ہوئے امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر کا پیغام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان بقائے باہمی پر مبنی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پنامہ کے ساتھ ثقافتی اور سائنسی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ازہر کی آمادگی کا اظہار کیا ہے اور یہ کام پنامہ کے طلبہ کو متعدد اسکالرشپ فراہم کرکے اور ازہر کے خرچ پر عربی زبان سکھانے کے لئے ایک سینٹر قائم کرکے کیا جائے گا۔ آپ نے مزید کہا کہ ازہر دنیا کے مختلف ممالک کے اماموں کو عصری مسائل کے حوالے سے تازہ ترین نتائج کی تربیت دینے، انتہا پسندانہ نظریات کی تردید اور ان کا مقبلہ کرنے اور مختلف حصوں میں محبت، امن اور اعتدال کی اقدار کو پھیلانے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا میں اسلام کے سب سے اہم مقصد کو حاصل کیا جا سکے جو امن ہے۔
اسی سلسلہ میں پنامہ کے سفیر نے ازہر اور اس کے امام کی زبردست تعریف کی ہے اور رواداری اور عالمی امن کو مستحکم کرنے کے بارے میں ان کے وژن کی تعریف کی ہے جس کا اظہار انسانی برادری کی دستاویز میں کیا گیا ہے جس پر انہوں نے گزشتہ فروری میں پوپ فرانسس کے ساتھ دستخط کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ان کا ملک ازہر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے؛ کیونکہ یہ دنیا کا قدیم ترین اعتدال پسند اسلامی ادارہ ہے۔