ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر: ہم ازہر فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مصر میں ریڈ کراس کے بین الاقوامی مشن کے سربراہ مسٹر رونالڈ اوورٹینگر کا استقبال کیا ہے اور استقبال کے دوران امام اکبر نے کہا کہ ازہر مصیبت زدہ، ضرورت مند اور زخمیوں کی مدد کے لئے تمام انسانی اور امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ خدائی ہدایات کا احترام نہ کرنا ان تنازعات اور وبا کے پھیلاؤ کا سبب ہے؛ کیونکہ مذاہب اپنی رہنمائی میں تمام انسانوں کے لیے امن کا باعث ہیں۔ امام اکبر نے مزید وضاحت کی کہ ازہر کا خیال ہے کہ امن کے حصول کا اصل آغاز مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان سب سے پہلے ہونا چاہئے اور تشدد اور دہشت گردی سے تمام مذاہب کو بری تسلیم کرنا چاہئے اور ہم نے پوپ فرانسیس کے ساتھ اپنے پورے میں مشن میں اسی بات کی تاکید کی ہے جس کے نتیجہ میں انسانی بھائی چارہ دستاویز کا وجود ہوا اور ہم نے یہ عالمی سلامتی اور انسانیت کے لئے کیا ہے۔ اپنی طرف سے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر نے ازہر کے ساتھ مزید تعاون کے لئے اپنے ادارے کی خواہش کا اظہار کیا ہے؛ کیونکہ اس کا معتدل نقطہ نظر اور بیان دنیا کے بہت سے ممالک میں جنگوں کے پھیلاؤ سے عصری دنیا کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کا واحد حل ہے اور اسی لئے انسانی برادری کی دستاویز کی تعریف کی گئی ہے کہ اس میں بہت سی دفعات شامل ہیں جو انہیں اور دیگر انسانی تنظیموں کو اپنے انسانی کاموں کو انجام دینے اور جنگوں کے متاثرین کی بھرپور خدمت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔