امام اکبر: ہم افریقی براعظم کی مدد کے لئے زاید فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے زاید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب حمد بن سالم العمیری کا استقبال کیا ہے اور اس استقبال کے دوران امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر زاید فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے تاکہ افریقہ میں عربی زبان سکھانے کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کے لئے تیار ہے، جیسا کہ ازہر یونیورسٹی کے عربی زبان سکھانے کے لئے زاید مرکز قائم ہے جس نے آخری دور میں ایک بڑی کامیابی حاصل کیا ہے اور غیر مستطیع افریقی طلبہ کے لئے اسکالرشپ بھی فراہم کیا جائے گا اور ازہر اکیڈمی میں ائمہ اور مبلغین کی تربیت بھی دی جائے گی۔ امام اکبر نے مزید کہا کہ ازہر کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ممتاز تعلقات ہیں کیونکہ اماراتی اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں گزشتہ عرصے میں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور الازہر آنے والے دور میں مزید تعاون کا منتظر ہے۔ اپنی طرف سے زاید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے ازہر کے ساتھ مزید تعاون اور انسانی ہمدردی اور فلاحی کاموں کے میدان میں ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے اپنی فاؤنڈیشن کی خواہش کا اظہار کیا ہے خاص طور پر افریقی ممالک میں جہاں عربی زبان کے اساتذہ کی بڑی کمی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ فاؤنڈیشن براعظم کے اندر دوسرے منصوبوں کے آغاز کے طور پر چاڈ میں ایک یونیورسٹی کے قیام کی کوشش کر رہا ہے۔