امام اکبر: ازہر میں عصری مسائل کی تحقیق اور ان سے نمٹنے کا کام جاری ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے میڈیا ریگولیشن کی سپریم کونسل کے سربراہ صحافی مکرم محمد احمد کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ الازہر میں تمام عصری موضوعات اور مسائل کی تحقیق کا کام جاری ہے تاکہ اعتدال پسند نقطۂ نظر اور اسلامی مذہب کی رواداری کے مطابق انہیں حل کیا جا سکے جیسے خواتین، دہشت گردی اور دیگر ابھرتے ہوئے مسائل ہیں اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر موجودہ وقت کے مسائل کا مؤثر حل تلاش کرنے کے مقصد سے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں میڈیا ریگولیشن کی سپریم کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کے اندر پہلے اسلامی مرکز کے طور پر انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے، مذہبی بيانيہ کی تجدید اور بہت سے نئے اور عصری مسائل کو حل کرنے اور ان کے ابہام کو دور کرنے میں ازہر کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور ان سب کوششوں کا مقصد ان زہر آلود خیالات کی تردید کرنا ہے جن کے ذریعہ انتہا پسند گروہ نوجوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔