وزیر صحت سے ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا: ازہر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری مدد فراہم کرنے سے دریغ نہیں کرے گا
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازہر صحت کے نظام کو اپ گریڈ کرنے، تمام گورنریٹس میں مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور نوجوان ڈاکٹروں کی سطح کو بلند کرنے کے لئے تمام ضروری مدد فراہم کرنے سے دریغ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ وزارت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی منصوبوں میں ازہر کے اسپتالوں اور ڈاکٹروں کا بھی حصہ ہونا چاہئے۔ امام اکبر نے وزارت صحت کی طرف کی جانب سے اپنائے جانے والی نئی سوچ کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحت کے شعبے اور دیگر خدمات کے شعبوں کا پیشہ ورانہ انتظام ان خدمات کے شعبوں کو بہتر بنانے کا حل ہے جو زیادہ تر شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
اسی سلسلہ میں خاتون وزیر صحت نے وزارت صحت اور اس کے اقدامات کے سلسلہ میں امام اکبر کی جانب سے ملنے والے عظیم تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اگلے مرحلے میں ترجیح بڑی بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹروں کی تعلیم اور تربیت اور فیلوشپ پروگرام پر کی جانی چاہئے تاکہ اعلی صلاحیت کے ڈاکٹر تیار ہوں اور ان سے تورے صحت کے نظام کو فائدہ پہنچ سکے۔ ڈاکٹر ہالا زید نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے ڈیڑھ سال کے اندر زکوٰۃ ہاؤس سمیت ازہر کے تعاون سے 350 ہزار سے زائد مریضوں کے نازک کیسوں کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں کئی آپریشنز بھی شامل ہیں جیسے کھلے دل، جگر کی پیوند کاری وغیرہ اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وزارت ان کیسوں کی مسلسل نگرانی کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ ان کی مکمل صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے۔