امام اکبر: نوجوانوں کو انتہا پسندانہ نظریات سے بچانا ازہر کی اولین ترجیح ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے خاتون وزیر برائے امیگریشن اور بیرون ملک مصریوں کے أمور کی سفیر نبیلہ مکرم کا استقبال کیا اور ملک کی خدمت اور اسے آگے بڑھانے اور مصر کے نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیت سے استفادہ کرنے کی اہمیت کے ساتھ ان کو انتہا پسندانہ نظریات سے بچانا ازہر کی اولین ترجیح ہے اور مصر کے نوجوانوں نے ملک کے اندر اور باہر اپنی برتری اور مختلف شعبوں میں اپنے اختراع اور ابداع کی صلاحیت کو ثابت کیا ہے اور امام اکبر نے معاشرے کے اتحاد کو مستحکم کرنے، بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے میں کسی بھی غیر اخلاقی عمل کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں سفیرہ نبیلہ مکرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ازہر کو اندرون اور بیرون ملک بہت مقبولیت حاصل ہے اور وزارت ہمیشہ قومی تانے بانے کی حمایت، عظیم اقدار کو پھیلانے اور معاشرے کو منحرف خیالات سے محفوظ رکھنے میں اس کی مہارت اور طویل تاریخ سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ وزارت نے کمیونٹی کو اندرونی طور پر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں۔