فرانسیسی بشپ کے ایک وفد کے استقبال کے دوران شیخ ازہر نے کہا: انسانی برادری کی دستاویز مشرق ومغرب کے مسائل سے نکلنے کا محفوظ راستہ ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈکواٹر میں مقدس خاندان کے راستے کو بحال کرنے کے ذمہ دار فرانسیسی بشپس کے ایک وفد کا استقبال کیا اور اس ملاقات کے دوران کہا کہ مصری ہونے کے اعتبار سے ہمارا حق ہے کہ ہم مقدس خاندان کے سفر اور حضرت مریم پر فخر کریں اور اس سفر کی وجہ سے بہت سارے لوگ ان کی تاریخی تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے مصر آئے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر ایک بابرکت سرزمین تھا اور اب بھی ہے جہاں کی زیارت حضرت عیسیٰ، موسیٰ اور ابراہیم علیہم السلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسے انبیاء اور رسولوں نے کی ہے اور امام اکبر نے مزید کہا کہ ازہر اور ویٹیکن کے درمیان انتھک محنت اور مخلصانہ کوشش کے بعد میں نے اپنے بھائی فرانسیس کے ساتھ انسائی بھائی چارہ کے دستاویز پر دستخط کیا ہے جو مشرق اور مغرب میں انسانی مسائل سے نکلنے کا محفوظ راستہ ہے اور مزید یہ کہ اس دستاویز کے مقاصد کے حصول اور اس کی دفعات کا ترجمہ کرنے کے لئے کام کرنے والی ایک اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل زمین پر انسانی برادری کے میدان میں ایک مثبت اور نمایاں قدم ہے۔ اپنی طرف سے فرانس کے بشپس کے وفد کے ارکان نے امام اکبر سے ملاقات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور انسانیت کے لئے کام کرنے، گفت وشنید اور بقائے باہمی کے کلچر کو مستحکم کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے دو سب سے بڑے مذہبی ادارے ازہر اور ویٹیکن کے درمیان اچھے تعلقات اور کشادہ دلی کی ضرورت ہے جس کے نتائج سارے عالم کو ملیں گے اور اس کا فائدہ ہر ایمان والے کو ملے گا۔