نائجیریا کے مفتی: ازہر اسلامی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اپنے دورہ قاہرہ کے دوران نائیجیریا کے مفتی شیخ ابراہیم صالح الحسینی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی حقیقت کو واضح کرنے اور لوگوں کے درمیان بھائی چارے، آشنائی اور امن پھیلانے کے سلسلہ میں اس کی دعوت وضاحت کرنے میں مسلم علماء کا بہت بڑا کردار ہے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ازہر اعتدال، امن اور دوسرے کو قبول کرنے کی ثقافت کو پھیلانے اور پوری دنیا، خاص طور پر افریقہ میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں بہت زیادہ اصرار ہے اور انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ازہر تعلیمی، دعوتی اور ثقافتی پہلوؤں سے نائیجیریا کے لوگوں کی حمایت کرتا ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ ازہر نائجیریا کے طلباء کی بہت زیادہ پرواہ کرتا ہے تاکہ ان میں رواداری، اعتدال کے جذبے کو مضبوط، اسلام کی عظمت کو ظاہر اور ان کے ذریعے اس کے پیغام کی بالادستی قائم کی جا سکے۔
اسی سلسلہ میں نائیجیریا کے مفتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ازہر اپنے علم، اعتدال اور وراثت کے ساتھ ملت اسلامیہ کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے اور انہوں نے دراڑ کو دور کرنے اور مسلمانوں کو دوبارہ متحد کرنے کے لئے امام اکبر کی کوششوں کو سراہا ہے اور شیخ ابراہیم صالح الحسینی نے وضاحت بھی کی ہے کہ نائیجیریا کو ازہر کے علم ومعرفت، اور دعوت اور امدادی قافلوں کے ساتھ بہت کچھ نصیب ہوا ہے اور انہوں نے اس باوقار ادارے میں اپنے ملک کے طلباء کی دیکھ بھال اور اہتمام کی تعریف کی ہے اور اسی طرح بقائے باہمی اور امن کی ثقافت کو پھیلانے میں ازہر اور نائیجیریا کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے مظاہر کے مزید منتظر ہیں۔