یارک کے آرچ بشپ سے ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا: ازہر نے عالمی سلامتی اور امن کے حصول کے لئے تمام مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے برطانیہ میں یارک چرچ کے آرچ بشپ لارڈ جان سینٹامو اور ان کے ہمراہ مصر میں ایپسکوپل چرچ، شمالی افریقہ اور ہارن آف افریقہ کے میٹروپولیٹن ڈاکٹر منیر حنا کا استقبال کیا اور اس ملاقات کے دوران کہا کہ ازہر نے تمام بنی نوع انسان کی سلامتی اور امن کے حصول کے لئے مشرق اور مغرب کے تمام مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ازہر دنیا کے بڑے مذہبی رہنماؤں پر جنگوں اور تنازعات کی وجہ سے خراب ہونے والی مشکل صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے اعتماد کرتا ہے۔ برطانیہ میں یارک چرچ کے آرچ بشپ نے ایک درمیانی راستہ تلاش کرنے کے لئے شیخ ازہر کے وژن کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ انسانی امن کے جھنڈے تلے تمام مذاہب کے ماننے والے جمع ہو سکتے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس سے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تناؤ کو ختم کرنے میں کامیابی مل سکتی ہے اور یہ دنیا کے بڑے مذہبی اداروں کے ساتھ مشترکہ مکالمے کے استحکام کے ذریعے ہوگا۔