امام اکبر نے افریقی میڈیا کے ماہرین کے ایک وفد کے استقبال کے دوران کہا کہ افریقی براعظم کی ترقی میں میڈیا کی بڑی ذمہ داری ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے افریقی میڈیا کے ماہرین اور صحافیوں کے ایک وفد کا ازہر کے صدر دفتر میں استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر افریقی براعظم کو آگے بڑھانے، تشدد اور انتہا پسندی کی رفتار کو کم کرنے اور براعظم کے لوگوں میں ان کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر افریقہ میں اپنی ذمہ داری کا إحساس کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
امام اکبر نے مزید کہا کہ میڈیا وہ سب سے اہم ادارہ ہے اگر وہ پیشہ ورانہ میڈیا اخلاقیات پر عمل پیرا ہوں تو لوگوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اور انہوں نے بہت سے مثبت تجربات کی تعریف کی ہے جس سے باخبر رائے عامہ بنانے میں مدد لی ہے اور میڈیا کا اس میں بڑا کردار رہا ہے اور اس کے برعکس اگر یہ پیشہ ورانہ اور اخلاقیات سے انحراف کرتا ہے تو یہ لوگوں کی تباہی اور بربادی پھیلانے میں معاون بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
امام اکبر نے یہ بھی وضاحت کی کہ ازہر افریقی براعظم کے لئے اپنا فرض پورا کر رہا ہے؛ کیونکہ اس کے ادارے میں پانچ ہزار سے زیادہ افریقی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور براعظم کے لوگوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لئے بہت سے طبی اور امدادی قافلے بھیجتا ہے اور اس کے علاوہ وہ اماموں کی تربیت اور اپنے طلبہ کو اسلام کی رواداری اور اعتدال کو پھیلانے کے لئے بطور سفیر بھیجتا ہے۔
اسی سلسلہ میں وفد کے اراکین نے امام کے ذریعہ ان کے استقبال پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ازہر اور اس کے امام پر فخر کیا ہے اور اپنی افریقی شناخت کی پابندی پر زور دیا ہے اور اس بات کا مطالبہ بھی کیا ہے کہ ازہر کو تمام زبانوں میں میڈیا پلیٹ فارمز تیار کرنا چاہئے جو انتہا پسندی سے نمٹنے اور افریقہ اور دنیا میں امن پھیلانے کے لئے ازہر کی کوششوں کو تقویت دینے میں معاون ہو سکے۔