امام اکبر: ہم اعتدال پسند ازہری نصاب کے ذریعہ پاکستان کی حمایت کے خواہشمند ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں پاکستان میں مصر کے نئے سفیر طارق دحروج کا استقبال کیا ہے اور ان کے نئے مشن میں مزید کامیابی اور کامرانی کی دعا کی ہے اور انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی آف پاکستان میں اصول الدین فیکلٹی کے ڈین شپ میں انہوں نے اچھا وقت گزارا ہے اور پاکستانی معاشرے کو جاننے کے سلسلہ میں ان پر خاصا اثر پڑا ہے اور آپ نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ازہر اپنے نصاب کے ذریعہ پاکستان کی مدد، پاکستانی اماموں کی تربیت اور پاکستان کو علمی تعاون فراہم کرنا چاہتا ہے اور اسی سلسلہ میں پاکستان میں مصر کے نئے سفیر نے ازہر کے پیغام سے فائدہ اٹھانے اور اسلامی دنیا کے ممالک خصوصاً پاکستان میں اس کی کوششوں میں اپنی دلچسپی اور خواہش کا اظہار کیا ہے مصر میں میں اپنی دلچسپی اور خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ بطور سفیر وہ اپنے فرائض مصر کے مقام ومرتبہ کے مطابق انجام دے سکیں اور ازہر کے اعتدال پسند نصاب کو پاکستان میں پھیلانے میں مدد مل سکے۔