قاہرہ میں سینیگال کے سفیر: ازہر کے معتدل انداز نے اسے طلبہ کے لئے قبلہ بنا دیا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں جمہوریہ سینیگال کے سفیر ایلی سائبے کا ازہر کے صدر دفتر میں استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے کہا کہ ازہر میں سینیگال کے 330 مرد اور خواتین طلبہ مختلف تعلیمی مراحل میں زیر تعلیم ہیں اور ازہر ہر سال سینیگال کے بیٹوں کو 44 علمی وظائف پیش کرتا ہے اور 41 ازہری ایلچی (مبعوثین) سینیگال میں موجود ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ افریقی براعظم اور سینیگال کے لئے ازہر کی حمایت براعظم کی نشاۃ ثانیہ میں علم اور مذہب کے کردار اور انتہا پسندانہ نظریات اور گروہوں سے اس کے تحفظ پر یقین کی وجہ سے مل رہی ہے۔ اسی طرح سینیگال کے سفیر نے ازہر کی طرف سے سینیگال کے طلبہ وطالبات کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیکھ بھال پر اپنے اعتماد اور فخر کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ازہر ادارے سے ہمیشہ اس کی توقع کی جاتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ازہر کے اعتدال پسندی نے اسے دنیا بھر کے حلبہ کے لئے ایک قبلہ بنا دیا ہے۔