شیخ ازہر نے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈین سے ملاقات کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر اجے سنگھ اور صحت اور آبادی کی وزیر ڈاکٹر ہالا زاید کا استقبال کیا ہے اور اس مناسبت سے امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر یونیورسیٹی مصر اور دنیا میں علم کے اہم ترین قلعوں میں سے ایک ہے جس کی تاریخ ایک ہزار سال سے زیادہ پر محیط ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے لئے ازہر یونیورسٹی تیار ہے تاکہ طبی میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بیداری پیدا ہو سکے اور طب اور عصری علوم کے شعبے میں مستقبل کے منصوبوں کو حاصل کرنے کے قابل کیڈرز کی تخلیق میں مدد مل سکے اور امام اکبر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یورپ میں طب کی تعلیم کے لئے مصری تعلیمی مشنوں کی تاریخ ازہر سے شروع ہوئی اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ازہر یورپ کے تمام بڑے تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا خواہاں ہے، خاص طور پر عملی اور تطبیقی شعبوں میں اور اس تعاون اور تربیتی پروگرام کی بھی تعریف کی جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی مصری فیلوشپ پروگرام کے ذریعہ مصری ڈاکٹروں کو تدریس کے طریقوں کی تربیت دے رہی ہے۔
اپنی طرف سے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر اجے سنگھ نے اسلامی دنیا کی سب سے بڑی مذہبی علامت کے طور پر جانے جانے والے امام اکبر سے ملاقات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی ازہر یونیورسٹی کے ساتھ اس انداز سے تعاون کرے گی جس سے باہمی فائدے کے حصول میں مدد ملے اور ڈاکٹر ہالہ زاید نے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون سے مصر میں صحت کے نظام کو آگے بڑھانے، وزارت صحت کے مقاصد کو حاصل کرنے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے مطابق ممتاز طبی کیڈر تیار کرنے میں مدد ملے گی اور اس ملاقات کے دوران امام اکبر نے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ڈین کو انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی ایک کاپی ہدیتہ پیش کیا جس پر انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ویٹیکن کے پوپ فرانسس کے ساتھ دستخط کیا ہے۔