فرانسیسی سفیر: ازہر دنیا میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اعتدال پسند اسلام کی نمائندگی کرتا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے جامع علمی اور ثقافتی تعلقات پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں قاہرہ میں فرانس کے سفیر اسٹیفن رومانیٹ کا استقبال کیا ہے اور اس ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر دنیا میں مسلمانوں کا سب سے پہلا مرکز ہے اور یہ ہمیشہ لوگوں کو ان کے دین اور دنیاوی معاملات سے آگاہ کرنے کا کام کرتا ہے اور معاشرے کو منحرف نظریات اور ایسے خیالات سے بچاتا ہے جو لوگوں کو اسلام کے اعتدال سے دور کر دیتے ہیں اور یہ ادارہ مبالغہ آرائی اور حد سے تجاوز کو قبول نہیں کرتا ہے اور اس قدیم ادارے کی پوری تاریخ میں مسلمانوں حتیٰ کہ غیر مسلموں نے بھی اس کا احترام کیا ہے کیونکہ یہ حقیقی اسلامی مذہب سے تعلق رکھتا ہے جو جہانوں کے لئے رحمت بن کر آیا ہے۔
اسی سلسلہ میں فرانسیسی سفیر نے فرانس اور ازہر کے درمیان علمی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس ان کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے؛ کیونکہ ہم دنیا میں ازہر کے اہم مقام کو جانتے ہیں اور یہی فرانس کے لئے بھی واحد مرکز ہے جو اعتدال پسند سنی اسلام کی نمائندگی کرتا ہے اور جب ہم ازہر آتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جب ہم اسلامی مذہب سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں پوچھنا یا سوال کرنا چاہتے ہیں تو کس سے رجوع کرنا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مصر اور دنیا میں اسلام کے حوالے سے ازہر کا کوئی متبادل نہیں ہے۔