شیخ ازہر نے بحرین کے سفیر کا استقبال کرتے ہوئے علمی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کی تصدیق کی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مصر میں مملکت بحرین کے مقرر کردہ سفیر ہشام بن محمد الجودر کا استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے اس اہم ذمہ داری پر بحرینی سفیر کو مبارکبادی پیش کی ہے اور ان کے کامیابی کی دعا کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر اور بحرین کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور ازہر اپنے اعتدال پسند طرز عمل کے ذریعے بحرین کو مختلف علمی اور ثقافتی شعبوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے جس کی روشنی سے مسلمان ہر جگہ منور ہیں۔
اپنی طرف سے بحرین کے سفیر نے شیخ ازہر سے ملاقات کرنے اور ازہر اور بحرین کے درمیان تعاون کے فریم ورک اور آنے والے دور میں ان کی حمایت کے بارے میں بات کرنے اور اعتدال پسند مذہبی بيانيہ، ہم آہنگی اور رواداری کے کلچر کو پھیلانے میں ازہر کے تجربے سے استفادہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور مصر میں اور باہر ازہر اور امام اکبر کے ہونے والے دوروں، ملاقاتوں اور کانفرنسوں کی تعریف کی ہے۔